اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ یپٹرول پر کسٹمز ڈیوٹی 16 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر کسٹمز ڈیوٹی 22 روپے فی لیٹر ہے، پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 37 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے۔

چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ دونوں مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کارٹلائزیشن مشکل ہے، اپریل تک لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک لے جائیں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

ادھر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بہتر ارکان میں وزیراعظم کو کوئی وزیر توانائی نہیں ملا، میرا یہ پیغام وزیراعظم تک پہنچا دیں۔

اجلاس میں پی پی ایل میں انجینئرز کی بھرتی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی، سینیٹر دنیش کمار زیلی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں