اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں ہے، جہانگیر ترین

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے گرین اینڈ کلین لودھراں مہم کا افتتاح کیا، گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے، جہانگیر ترین نے نواحی علاقہ دورہٹہ میں سوئی گیس سپلائی کا بھی افتتاح کیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان ضرورت کے مطابق بیٹنگ لائن چینج کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ہیں، ن لیگ والے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے، وزیراعظم معیشت کی گاڑی ٹریک پر لے آئے ہیں، برآمدات میں اضافہ ہرہا ہے۔

مزید پڑھیں: صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صنعتوں کو بند کردیا تھا، دنیا بھر سے ایکسپورٹ آرڈر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ہوں اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، آخری سانس تک ان کے ساتھ رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم کی خواہش پرجاتاہوں، سیاسی معاملات پرصرف وزیر اعظم کوجوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میراحق ہے اور اس کوکوئی نہیں چھین سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں