پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران میڈیا نمائندگان کے پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ آئی ایس پی آر نے یہ بیان اس وقت جاری کیا ہے جب این اے 120 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر صحافیوں کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے اور کوریج کرنے سے روکا جارہا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کارڈ رکھنے والے میڈیا نمائندگان پولنگ اسٹیشنز کے اندر جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نا اہل کردیے جانے کے بعد ان کی خالی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کی امیدوار اور نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل میر بھی امیدوار ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔