بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ میں کون سے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے؟ طلبا کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوئی اسکول بند نہیں ہوگا ، صرف اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر ملک کے کچھ اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ الحمداللہ سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقابلے مریضوں کی تعداد میں کمی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رکھیں جائیں گے تاہم صرف اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں اسکول بندرہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت صرف 50 فیصد ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا اور نجی،سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیزپر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کسی تعلیمی ادارے میں کورونا کا کیس سامنے آتا ہے تو بندکیا جائے گا اور ایس او پیز خلاف ورزی پرتعلیمی ادارہ بند کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے ،شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے، این سی او سی کے تعلیم کے حوالے سے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس سال کسی بھی درجے میں بغیر امتحانات کسی کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں