بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا ممنوع، آج سے جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں بچوں کو گاڑی کی پیسنجر سیٹ پر بٹھانے پر جرمانوں کا نفاذ آج سے شروع ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نفاذ شروع ہو چکا ہے، سعودی محکمہ ٹریفک نے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا ممنوع قرار دیا ہے۔

محکمہ ٹریفک کے قوانین کے مطابق 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے۔

سعودی محکمہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پچھلی سیٹ پر مخصوص کرسی پر بٹھانا ضروری ہے، 10 سال سے کم عمر بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے سے کم سے کم 300 ریال اور زیادہ سے زیادہ 500 ریال جرمانہ ہوگا۔

مملکت میں خلاف ورزی پر جرمانوں کا نفاذ آج سے شروع ہوگیا ہے، اس پابندی سے استثنی صرف ان گاڑیوں کو ہے جن میں پچھلی سیٹ نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں