اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد: مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کا باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم نے ملک کی‌ حالیہ سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عدم اعتماد پر باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران کی ایم کیو ایم کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

ملاقات میں پرویز الٰہی ،طارق بشیر چیمہ،مونس الٰہی، سالک حسین ، حسین الٰہی اورکامل علی شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول ، وسیم اختر، امین الحق، عامر خان ، خواجہ اظہار ،جاوید حنیف،کنورنوید، صادق افتخار،کشور زہرہ نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ق لیگ اور ایم کیوایم میں اتفاق ہوا کہ عدم اعتماد پر فیصلہ 1سے2روزمیں کریں گے ، ملاقاتیں جمہوری روایات،آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اہم ہے۔

اس سے قبل حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم کا اہم پیغام چوہدری پرویزالہی کو پہنچایا۔

حکومتی وفد نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے ہیں ، پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں