بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی امریکی اڈے نہیں بنیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئےکوئی امریکی ‏اڈے نہیں بنیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا کو ڈرون کی ‏اجازت دی نہ یہاں اڈے بنیں گے، ماضی کو بھول جائیں اب یہاں اڈے نہیں بننے دیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور مسلم ممالک کی سیز فائر کی کوششیں کامیاب ہوئیں، مسئلے ‏کے حل کے لئے عالمی برادری کو جگانا ہوگا مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، مسئلہ فلسطین حل ‏کیےبغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کی ذمہ داری سلامتی کونسل کی بنتی ہے صدرجنرل اسمبلی ‏‏2دن بعدپاکستان آرہے ہیں جس میں گفتگوکےعمل کومزیدآگےبڑھائیں گے، کابینہ نےفیصلہ کیا ‏انسانی بنیادپر فلسطینیوں کی امدادکریں گے، فلسطینیوں کی مددمصرکےراستےممکن ہےاس کیلئے ‏بات کروں گا امید ہےمصر سے بھی مثبت جواب آئےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےعالمی سطح پرفلسطین سےمتعلق ایک مشترکہ پالیسی اپنائی، ‏مشترکہ پالیسی اپنانے کے ثمرات آج عوام دیکھ رہےہیں، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کااجلاس بلانے پر ‏شکر گزار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں