تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم کو نوبل ایوارڈ دیا جائے، مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل ایوارڈ دینے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان امن معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے، عالمی برادری نے عمران خان کے 19 سال پہلے دئیے گئے بیانیے کو تسلیم کرلیا۔

امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل ایوارڈ دینے کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان جنگ کی مخالفت کرتے رہے، ہر لحاظ سے نوبل انعام کے حقدار ہیں۔

واضح رہے کہ افغان امن معاہدہ میں پاکستان کے کلیدی کردار کی ساری دنیا معترف ہے، امریکا، طالبان، افٓغان صدر اور قطر نے پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

یہ پڑھیں: افغان طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

 یاد رہے کہ گزشتہ روز فغانستان میں 19 سالہ خون ریزی کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر امریکا کی جانب نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جب کہ افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: دوحہ میں امریکہ افغان طالبان امن مذاکرات کے اہم نکات سامنے آگئے

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کا کہنا تھا آج امن کی فتح ہوئی ہے لیکن افغانوں کی اصل فتح تب ہوگی جب افغانستان میں امن و سلامتی ہوگی، امریکا اور طالبان دہائیوں کے بعد اپنےاختلافات ختم کررہے ہیں، تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر امیر قطر کے شکر گزار ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امن کیلئے زلمے خلیل زاد کا کردار قابل تعریف ہے، افغان اور امریکی فورسز نے مل کر امن کیلئے کام کیا، افغان عوام معاہدے پرخوشیاں منارہے ہیں، امن کے بعد افغانیوں نے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے، افغان تارکین وطن کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -