تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نوبل انعام: 2019 میں کس کارنامے پر، کن شخصیات کو دیا گیا؟

1901 میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی، کسی اہم ایجاد، دریافت یا کسی اہم اور قابلِ ذکر کاوش کے اعتراف میں شخصیات کو نوبل انعام دینے کا آغاز کیا گیا تھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

یہ دنیا بھر میں سب سے معتبر اور بڑا انعام ہے جس کی تقریب کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

2019 میں بھی نوبل انعام دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے منتظمین کی جانب سے ایک پُروقار اور شان دار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں معیشت، امن، ادب، طبیعیات، کیمیا اور دیگر اہم شعبوں میں مختلف شخصیات کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔

اس حوالے سے یہ چند سطور آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

دنیا کے بعض ملکوں میں جنگ جاری ہے جب کہ مختلف خطوں میں بسی اقوام کے مابین کشیدگی کی فضا موجود ہے جس سے عالمی امن خطرے میں ہے۔

ان حالات میں دنیا کے مفکرین، دانش ور اور عالمی سطح پر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے متحرک ادارے امن اور سلامتی کا پرچار کررہے ہیں۔ نوبل انعام دینے کا موقع آیا تو تسلیم کیا گیا کہ 2019 میں قیامِ امن کے حوالے سے نمایاں خدمات ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کی ہیں۔ اس سلسلے میں کہا گیا کہ ابی احمد نے اپنے بدترین دشمن ملک ایریٹیریا کے ساتھ گزشتہ برس امن قائم رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

ابی احمد کا ایک امن معاہدہ ایتھوپیا اور ایریٹریا کے درمیان طویل عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد فوجی جمود کے خاتمے کا سبب بنا جس پر نوبل کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے مطابق ابی احمد کو یہ انعام ایریٹیریا کے ساتھ تنازع طے کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر دیا گیا ہے۔

معاشیات کے شعبے میں 2019 میں تین شخصیات نوبل انعام کی حق دار قرار پائی ہیں۔ معاشیات کا یہ نوبل انعام عالمی سطح پر غربت مٹانے کے لیے تحقیق کرنے پر دیا گیا ہے۔ ان میں امریکی پروفیسر ابھیجیت بینرجی، ان کی اہلیہ پروفیسر ایستھر ڈفلو اور پروفیسر مائیکل کریمر شامل ہیں۔

طبیعیات کے میدان میں بھی 2019 کا نوبل انعام تین سائنس دانوں کو دیا گیا ہے۔ نوبل پرائز کمیٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ ان تین سائنس دانوں نے کائنات سے متعلق وہ چیزیں دریافت کی ہیں جن کی پہلے مثال نہیں ملتی۔ اس میں ایک کہکشاں کی دریافت بھی شامل ہے۔

فزکس کا یہ نوبل انعام تینوں ماہرین میں مساوی تقسیم کیا جائے گا۔ ان کے نام جیمز پیبلز، مائیکل مئر اور ڈڈیئر کیولوز ہیں۔

کیمیا دانوں کی بات کی جائے تو یہ بھی تعداد میں تین ہیں۔ 2019 میں کیمسٹری کا نوبل انعام لیتھیم آئن بیٹری کی دریافت کے حوالے سے علمی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

کیمسٹری کے شعبے کے ان انعام یافتگان میں جان بی گوڈینوف، ایم اسٹینلے ویٹینگھم اور اکیرا یوشینو شامل ہیں۔
اب بات کرتے ہیں ادب کی۔ 2018 میں اس شعبے میں نوبل پرائز نہیں دیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس سال ادب کا نوبل پرائز دو شخصیات کو دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس کے لیے نوبل پرائز پولینڈ کی ادیبہ اولگا توکارچُسک کو دیا گیا ہے۔ پولستانی لکھاری اپنے ملک میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور دانش ور بھی مانی جاتی ہیں۔ وہ جدید پولستانی ادبی عہد کا ایک حوالہ ہیں۔ ناول نگار، شاعرہ اور مضمون نگار کی حیثیت سے ان کی متعدد کتب شایع ہو چکی ہیں۔ ان کی کتابوں کو بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔ ان کی شاعری، ناولوں اور مضامین کی کئی کتب شائع ہوئی ہیں۔

دوسری طرف 2019 کے لیے ادب کے شعبے سے نوبل انعام کے لیے آسٹریا کے پیٹر ہانڈکے کو منتخب کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -