تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دنیا کا مالیاتی نظام ٹائم بم ہے، جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے، ڈاکٹرمحمد یونس

دبئی : بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ دنیا کا مالیاتی نظام ایک ٹائم بم کی صورت اختیار کر گیا ہے، جو کسی وقت بھی زوردار دھماکے سے پھٹ کر بے شمار معاشی مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے دبئی کے ایک مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام تر دولت چند لوگوں کی مٹھی میں ہے اگر اس نظام کی درستی عمل میں نہ لائی گئی تو مستقبل قریب میں دنیا بہت بڑے معاشی مسائل میں گھر جائے گی، جس کا سد باب کرنا بہت مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کُل دولت کا 50فیصد سے زائد حصّہ مجموعی طور پرصرف8افراد کےقبضے میں ہے اور دنیا کی99فیصد دولت صرف6ممالک میں موجود ہے۔ ہم اس کو نظام نہیں کہہ سکتے بلکہ یقیناً یہ نظام کے نام پر ایک سنگین مذاق ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے مزید کہا کہ موجودہ مالیاتی  نظام سرمایہ دارانہ نظام کا بنیادی جوہر ہے اور عالمگیریت نے اس کی مدد کی ہے۔

اس وقت سے روایتی بینکاری کا نظام مسلط ہے اور آدمی کے لیے ممکن نہیں کہ غریبوں کو مالی رقوم بطور قرض دے سکے۔

ڈاکٹر یونس نے میانمار میں روہینگیا مسلمانوں پر ہونے والے بہیمانہ مظالم کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک عظیم انسانی بحران قرار دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -