اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

طب کا نوبل انعام 2024 دو امریکی سائنسدانوں کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم : رواں برس 2024ء کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت دو امریکی سائنس دانوں وکٹر ایمبروز اور گیری رووکُن نے جیت لیا۔

اس بات کا اعلان نوبل اسمبلی نے اسٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ نوبل انعام جیتنے والے دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور یہ اعزاز مائیکرو آر این اے کی دریافت اور پوسٹ ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر دیا گیا۔

مائیکرو آر این اے چھوٹے چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی کلاس ہیں جو جین ریگولیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم 1ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

نوبل انعام

نوبل کمیٹی نے کہا کہ دونوں سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے جین ریگولیشن کے لیے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا اور یہ کہ مائیکرو آر این اے حیاتیات کی نشوونما جاننے کے حوالے سے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

اس جوڑے کے کام کی وضاحت کرتے ہوئے نوبل کمیٹی کے وائس چیئر پروفیسر اولے کیمپے نے miRNA کی دریافت کو ”ایک چھوٹے سے مالیکیول کے طور پر بیان کیا، جس نے جین ریگولیشن میں ایک نیا میدان کھول دیا ہے۔‘‘

اگرچہ جوڑی الگ الگ لیبز میں کام کرتی تھی، ان کی مشترکہ تحقیق کی وجہ سے وہ اپنے وسائل کو miRNA اور اس کے کردار کے بارے میں معلومات کو بڑھانے کے لیے اکٹھا کر سکی۔

واضح رہے کہ اس ہفتے سائنس کے شعبے میں دو مزید نوبل انعامات کا اعلان کیا جائے گا، جس میں فزکس اور کیمسٹری کے میدانوں میں انعامات بالترتیب منگل اور بدھ کو دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ انعام کی رقم سویڈش انونٹر الفریڈ نوبل کی چھوڑی ہوئی رقم سے دی جاتی ہے۔ منگل کے دن فزکس‘ بدھ کے دن کیمسٹری اور جمعرات کے دن ادب کے نوبل انعام کا اعلان ہوگا جبکہ نوبل امن انعام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں