اشتہار

نوکیا نے 60 سال کے بعد اپنا لوگو تبدیل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوکیا نے 60 سالوں میں پہلی بار اپنا بلیو لوگو تبدیل کردیا ہے۔

نوکیا نے تقریباً 60 سالوں میں پہلی بار اپنے برانڈ کی شناخت کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، نیا لوگو ٹیلی کام ڈیوائسز بنانے والی کمپنی کی توجہ جرات مندانہ اقدامات پر مرکوز کرنے کا اشارہ ہے۔

نوکیا کا نیا لوگو پانچ مختلف اشکال پر مشتمل ہے جو لفظ ”NOKIA“ تشکیل دیتے ہیں، پرانے لوگو کے مشہور نیلے رنگ کو نئے ڈیزائن سے تبدیل کردیا گیا۔

- Advertisement -

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) پیکا لنڈمارک نے انٹرویو میں رائٹرز کو بتایا کہ پہلے ہماری صرف اسمارٹ فونز سے وابستگی تھی لیکن اب نوکیا ایک بزنس ٹیکنالوجی کمپنی ہیں۔

پیر کو بارسلونا میں شروع ہونے والی سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس (MWC) کے موقع پر کمپنی نے 3 سستا ترین موبائل فون اور لوگو متعارف کرایا۔

پیکا لنڈمارک نے 2020 میں فن لینڈ کی کمپنی کی سربراہی سنبھالی تھی، جس کے بعد انہوں نے کمپنی کو دوبارہ کسی تباہی سے بچانے کے لیے 3 حکمت عملی (ری سیٹ، ایکسلریٹ اور اسکیل)  تیار کی تھی۔

موبائل ورلڈ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ری اسکیل کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تو ہم  دوسرا مرحلہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نوکیا اب بھی اپنے سروس فراہم کرنے والے کاروبار کو بڑھانا چاہتی ہے، جس میں وہ ٹیلی کام کمپنیوں کو سامان فروخت کرتی ہے، تاہم اب نوکیا کی بنیادی توجہ دوسرے کمپنیوں کو پرزہ جات فروخت کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں