اشتہار

نوکیا نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور و معروف کمپنی ’نوکیا‘ نے مجموعی فروخت میں بڑی کمی کے بعد اپنے ہزاروں ملازمین کے لیے سخت فیصلہ کرلیا۔

موبائل بنانے والی دنیا کی نامور کمپنی کسی بھی وقت تقریباً اپنے 14 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرسکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکا میں 5 جی پروڈکٹس کی کم فروخت کے سبب تیسری سہ ماہی میں مجموعی فروخت میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نوکیا اب اپنے اخراجات میں کمی کرنے کا اراداہ رکھتی ہے اس لیے 14000 ملازمین کو نکالنے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے۔

- Advertisement -

ٹیکنالوجیکل ادارہ اپنی لاگت میں 2026 تک 800 ملین یورو سے 1.2 بلین یورو تک کی کمی کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

کمپنی 2026 تک اپنی آپریٹنگ مارجن کم از کم 14 فیصد رکھنا چاہتی ہے۔ فی الحال نوکیا کے پاس 85 ہزار ملازمین ہیں اور کمپنی کا ہدف ہے کہ یہ تعداد 72000 سے 77000 تک کی جائے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں نوکیا کی آمدنی میں کافی کمی آئی ہے۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا آپریٹنگ پروفٹ 467 ملین ڈالر تھا۔

نوکیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر پیکا لُنڈمارک نے اپنے بیان میں کہا کہ سب سے مشکل کاروباری فیصلے وہ ہیں جو ہمارے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ نوکیا میں ہمارے بے حد باصلاحیت ملازمین ہیں جن کا متاثر ہونا ہمارے لیے بھی ناپسندیدہ ہے۔

ملازمین کی تعداد میں کمی کر نوکیا اپنی لاگت میں 2026 تک 800 ملین یورو سے 1.2 بلین یورو تک کی تخفیف کرنا چاہتی ہے، کمپنی 2026 تک اپنی آپریٹنگ مارجن کم از کم 14 فیصد رکھنا چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں