تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

نوکیا کا جدید ٹیبلٹ لانے کا فیصلہ

فن لینڈ: موبائل فون کی معروف کمپنی نوکیا نے دوبارہ مارکیٹ میں قدم جمانے کے لیے اینڈرائیڈ فون کے بعد اب صارفین کے لیے ٹیبلٹ پیش کرنے کی بھرپور تیاری کرلی جو اپنی جسامت میں ’’ایپل آئی پیڈ پرو‘‘ کے ہم پلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نوکیا نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے گزشتہ دنوں پہلا اینڈرائیڈ فون مارکیٹ میں پیش کیا جس نے فروخت کے معاملے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ادارے جی ایف ایکس بینچ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نوکیا نے اپنے نئے آنے والے ٹیبلٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

nokia-3

ادارے کے مطابق نوکیا کا نیا آئی پیڈ جسامت اور کارکردگی کے حساب سے آئی پیڈ پرو جیسا ہوگا کیونکہ کمپنی کی جانب سے اُس میں 4 جی بی ریم، 64 میگا بائٹ اسٹوریج 12 میگا پکسل فرنٹ و بیک کیمرے کے علاوہ سم کا اضافی آپشن بھی رکھا گیا ہے۔

nokia-1

نوکیا کے آئی پیڈ کی چوڑائی 18.4 انچ کے قریب ہوگی جبکہ صارفین کی شکایات کو دور کرنے اور انٹرنیٹ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی نے اس میں سم کا اضافی فیچر بھی شامل کیا ہے۔

nokia-4

ادارے کے مطابق نوکیا کا گزشتہ آئی پیڈ سی ون کے نام سے 2015 میں پیش کیا گیا تھا تاہم اب آنے والے ٹیبلیٹ میں جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پیش کی جارہی ہیں۔ نوکیا کے نئے آئی پیڈ کو آئندہ ماہ موبائل ورلڈ کانفرنس میں عوامی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -