پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نعمان اعجاز نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی منہ مانگی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے لاکھوں جانوروں کے لیے منڈی سج گئی ہے لیکن ہر ساتھ کی طرح اس سال بھی خریدار پریشان نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ دنوں کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کی قیمتوں سے متعلق بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ نادرن بائی پاس پر موجود ایک بیوپاری کہا کہ اس بار کم سے کم قیمت ڈھائی سے 3 لاکھ ہے۔
View this post on Instagram
منڈی میں قیمتوں کا حال دیکھ کر عام آدمی تو پریشان ہے ہی لیکن جانوروں کی آسمان سے چھوتی قیمت نے اداکار نعمان اعجاز کو بھی پریشان کردیا ہے جس پر انہوں نے ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔
اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ اس وقت اگر مویشی منڈی میں مرغی بھی کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ مانگ لیں گے’۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے جو ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، اُن کے مشہور ڈراموں میں کیسی تیری خودغرضی جیسے ڈرامے شامل ہیں۔