تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جو ڈانس نہیں کرسکتے وہ اچھی اداکاری کیسے کرلیتے ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار نعمان حبیب کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جو ڈانس نہیں کرسکتے وہ اچھی اداکاری کیسے کرلیتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار نعمان حبیب نے شرکت کی اور ڈانس سے متعلق کیے گئے میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جوابات دئیے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار نعمان حبیب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈانسر بھی ہیں انہیں پہلی فلم میں بھی ڈانس آنے کی بنیاد پر ہی کاسٹ کیا گیا تھا۔

نعمان حبیب نے بتایا کہ ’ڈانس ہو یا اداکاری آپ کے اندر یہ ہوتا ہے، بہت سے اداکار ہیں جنہیں ڈانس نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ بچوں کو دیکھ لیں کوئی بھی دھن چل رہی ہو تو وہ ہلکا سا ہلنا شروع کردیتے ہیں یہ قدرتی عمل ہوتا ہے، ردھم ہم بناتے نہیں ہیں کچھ لوگوں کو ڈانس نہیں آتا۔

نعمان حبیب نے کہا کہ اداکاری بھی بیٹس پر ہوتی ہے مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ جو ڈانس نہیں کرسکتے وہ اچھی اداکاری کیسے کرلیتے ہیں یہ بڑی بات ہے۔

اداکار نے کہا کہ ڈانس نہ کرنے کی وجہ یہ بھی ہو ایسے اداکار اپنے آپ کو گروم نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ یہ نہیں سیکھ پاتے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر کے بتانے پر پہلے میں بہت دیر تک ڈانس کی پریکٹس کرتا ہوں پھر جاکر اس پر پرفارم کرنا شروع کردیتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -