شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نعمان حبیب اور عصمہ نعمان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکار جوڑی نعمان حبیب اور عصمہ نعمان نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان حبیب اور ان کی اہلیہ عصمہ سفر کررہے ہیں۔
اس دوران نعمان حبیب کہتے ہیں کہ ’بیگم ایک شعر سناؤں، اس پر وہ کہتی ہیں کہ سناؤ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’تو چندر مُکھی میں سورج مُکھی۔
ابھی وہ شعر سنا ہی رہے ہوتے ہیں کہ عصمہ کہتی ہیں کہ ’میں تجھ سے دکھی تو مجھ سے دھکی۔‘
View this post on Instagram
نعمان حبیب فوری جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تو اپنی زبان کٹا لے تو بھی سُکھی میں بھی سُکھی۔‘
واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں نعمان حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان حبیب اپنی ننھی پری کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں، اداکار نے بیٹی کا نام ’زارا نعمان‘ رکھا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ نعمان حبیب 2016 میں اداکارہ عصمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بیٹیاں ہیں جن کا نام عائشہ نعمان اور زارا نعمان ہے۔