بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی کی وصولی آج سےشروع

اشتہار

حیرت انگیز

‏اسلام آباد : ملک بھر کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے 30 اگست تک وصول کیے جائیں گے جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبرتک کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پرفیصلے 13 ستمبرتک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی اور 15 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست 16 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوا تھا جبکہ عام انتخابات میں زیادہ نشستوں پرجیتنے والوں نے 28 نشستیں چھوڑی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں