اشتہار

شہباز حکومت کی نااہلی ، ملک کی معیشت کا بٹہ بیٹھ گیا، آٹو سیکٹر شدید مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں آٹو سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے، حکومت نے کار بنانے والی کمپنیوں کیلئے ڈالر کی فراہمی مشکل بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کی نا اہلی اور ڈالر کی عدم دستیابی سے ملک کی معیشت کا بٹہ بیٹھ گیا۔

حکومت نے کار بنانے والی کمپنیوں کیلئے ڈالر کی فراہمی مشکل بنا دی، ملک میں آٹو سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے۔

- Advertisement -

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں سال پانچ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کی کمی ہوئی۔ صرف 66 ہزار 458 یونٹس فروخت ہوئے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ پچھلے سال ایک لاکھ 8 ہزار 635 یونٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ نومبر میں گاڑیوں کی فروخت 36 فیصد اضافے کے باوجود 18 ہزار 391 یونٹس فروخت ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں