بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کارروائی کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا جلد آغاز کرے گا، ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرینگے۔

ایک اندازے کے مطابق اب تک ایسی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پولیس کے پاس باضابطہ رجسٹر کی گئی ہیں، جنہیں ریگولرائز کیا جائے گا جبکہ ان کے علاوہ بھی 2 سے 3 لاکھ گاڑیاں بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں، اس عمل سے سرکاری خزانے میں 20 ارب روپے سے زائد کا ریونیو آنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف خصوصی احکامات جاری کیے ہیں ایسی گاڑیاں ضبط کرکے مالکان سے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ملک گیر بھرپور کارروائیاں ہوں گی، اگر ملک بھر میں ایکشن نہ ہوا تو گاڑیاں ایک سے دوسرے ضلع میں پہنچا دی جاتی ہیں، ایکشن نہ کرنے والے ایکسائزعملے کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں