جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی، 75 فیصد موبائل ٹیکس عائد

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے بجٹ میں نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دے دی.

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق نان فائلر موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ نان ایکٹو ٹیکس پیئر موبائل صارفین کی کال پر75فیصد ٹیکس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دی ہے اور اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کرنے والے نان فائلرز کو چھوٹ ہو گی۔

- Advertisement -

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جو ٹیکس فائلر نہیں ہے اس کو سزا ہونی چاہیے اور فائلر بنانا چاہیے، نان فائلر ہونا ہی نہیں چاہیے۔

اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں کہ نان فائلر ہونا ہی نہیں چاہیے، بجٹ میں فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق کو بڑھا دیا گیا جو اچھی بات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں