جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ایس ایل میں کرکٹرز کو عدم ادائیگیاں، پی سی بی نے فیکا رپورٹ مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی سے متعلق فیکا کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں جاری کرکٹ لیگز میں کرکٹرز کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

فیکا کی اس رپورٹ میں آئی پی ایل، بی پی ایل، لنکا کرکٹ لیگ ودیگر سمیت پاکستان سپر لیگ کا نام بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران مذکورہ لیگز میں کھلاڑیوں کو ادائیگیوں میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

- Advertisement -

فیکا کی یہ رپورٹ منظر عام پر آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ فوری حرکت میں آیا اور پی سی بی حکام نے کرکٹرز کی عالمی ایسوسی ایشن سے رابطہ کر کے ان کے پی ایس ایل کی حد تک الزام کو مسترد کر دیا۔

عثمان واہلہ کا کہنا ہے فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا۔۔ پی ایس ایل کے نو سیزن میں کبھی کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں تاخیرنہیں کی گئی۔

اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نے کبھی کھلاڑیوں کے معاوضے میں تاخیر نہیں کی ہے۔

کرک انفو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کے ہونے والے اب تک کے تمام نو سیزنز میں کبھی بھی کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی۔ ہم نے فیکا کو ان کی دستاویز میں اس غلطی کو درست کرنے کا لکھا ہے۔

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پی ایس ایل کے معاہدے کی شرائط کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی فیس کا 70 فیصد پاکستان آمد کے سات دنوں کے اندر اور بقیہ 30 فیصد لیگ کے آخری میچ کے 40 دنوں کے اندر ملنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں