اسلام آباد: نان کوٹہ ہولڈرز نے مہنگے حج کو سستا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا حکومت سستے پیکج کی بنیاد پر موقع دیں ،ہم 4 لاکھ 99ہزار میں فی حج کرانےکی پیشکش کررہے ،یقین دلاتےہیں حکومت کےٹارگٹ پرپورااتریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نان کوٹہ ہولڈرز نے مہنگے حج کو سستا کرنے کی پیشکش کردی اور کہا حکومت نے گزشتہ سال بھی ہمارے سستے پیکج کو موقع نہیں دیا تھا، حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گزشتہ سال3 لاکھ74ہزار حج کی پیشکش کی تھی۔
آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا اس سال بھی سستے پیکج کی آفرکر رہے ہیں، ہم نے سستاحج پیکج تیار کیا ہے اور 4لاکھ 99ہزارمیں فی حج کرانے کی پیشکش کررہے۔
حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھاکہ حکومت کوآفرکررہےہیں سستےپیکج کی بنیادپرموقع دیں، یقین دلاتےہیں حکومت کےٹارگٹ پرپورااتریں گے۔
مزید پڑھیں : رواں سال حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ
یاد رہے وزارت مذہبی امور نے حج مہنگا کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اور بتایا رواں سال حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس سے نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار اور ساوتھ ریجن کا پیکج 5 لاکھ 45 ہزار ہوگا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ہماری کرنسی کی صورت حال ایسی نہیں ہے ہم حج سستا کر سکیں، پیکج میں اضافے کی وجہ سعودی عرب میں مزید ٹیکس لگنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج پالیسی جلد تیار کر کے اعلان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔