بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نورعالم خان کا وزیر خزانہ کو ٹافیاں فروخت کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ چھوڑ کر ٹافیاں بیچنے کا مشورہ دیا ہے۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں وزارت خزانہ چھوڑ کر ٹافیاں فروخت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نورعالم خان نے کہا کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے، عوام کو ریلیف کیلئے پیٹرول کے بجائے ڈیزل سستا کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو کاشتکاروں اور ٹرانسپورٹرز کا کوئی احساس نہیں، ڈیزل مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوتی ہے، کاشتکار کا ٹریکٹر اور ٹیوب ویل کا ڈیزل مہنگا اور امیر کی گاڑی کا پیٹرول سستا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں