اسلام آباد: سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی سے پیسے نہیں لیے البتہ سیاسی آفرز ہوئی تھیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلیے پی ڈی ایم نے آئندہ انتخابات میں میرے خلاف امیدوار نہ لانے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے تو ان میں سے کسی کا کبھی اعتبار نہیں کیا۔
نور عالم خان نے انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی کہا گیا تھا واپس آ جاؤ، پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ ہے اس لیے ان کی طرف سے تو الیکشن نہیں لڑ سکتا، پہلے سال ہی قسم کھالی تھی چاہے ایک ووٹ لوں لیکن پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لوں گا۔
پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈہےاس لیےانکی طرف سے تو الیکشن نہیں لڑسکتا! پہلےسال ہی قسم کھالی تھی چاہےایک ووٹ لوں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لوں گا —- جب بانی پی ٹی آئی جمہوریت کوڈی ریل کرناچاہتاہوتوکیامیں اس کاحصہ بنوں؟ نور عالم خان کا اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو#ARYNews pic.twitter.com/V0F5XIvoJK
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) December 23, 2023
متعلقہ: نور عالم خان کس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں؟ فیصلہ کر لیا
انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتا ہو تو کیا میں اس کا حصہ بنوں؟ سندھ ہاؤس نہیں جانا چاہتا تھا لیکن نواب شیروسیر اور دوستوں کے کہنے پر گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلیے مجھے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ یا کسی اور نے کچھ نہیں کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلے وہ ہوتے ہیں جو جیلوں میں دیسی مرغ کھاتے اور ورزش کی مشینیں لگواتے ہیں۔