پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

حالات کے مطابق ملک کو فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے، جے یوآئی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اآباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا حالات کے مطابق ملک کو فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اسمبلی فلور پر کہوں گا فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں، حالات کے مطابق ملک کوفوجی عدالتوں کی ضرورت ہے۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹائم فریم طے کرلیں، 2 سے 3 سال کیلئے فوجی عدالتیں بنالیں، سمجھ نہیں آتی فوجی عدالتوں سے کسی کے بنیادی حقوق کیسےسلب ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ میں ملک کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں تو ڈر نہیں ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے بتایا کہ مولانا کو کہا تھا پی ٹی آئی کی حمایت نہ کریں ہم نے ان کے خلاف الیکشن لڑناہے، مولانا سے کہا آپ پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، تو ووٹ نہیں ملیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گالیاں دینے سے پاکستان نہیں بھارت کے عزائم پورے ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں