لاہور : شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے طنز کے نشتر چلانے والی خواتین کو خبردار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
اسلام کی خاطر اداکاری سے دوری اختیار کرنے والی سابق فلم اسٹار نور بخاری نے اپنے خلاف نازیبا زبان استعمال والی خواتین کے خلاف کمر کس لی، اداکارہ نے خود پر لفظی حملے کرنے والی خواتین کے اکاؤنٹس رپورٹ کرنا شروع کردئیے۔
انہوں نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین میرے خلاف انتہائی نامناسب زبان استعمال کررہی ہیں، میں ان کے خلاف باضابطہ طور پر عدالت میں کارروائی کروں گی۔
- Advertisement -
نور بخاری نے خود کو برا بھلا کہنے والی خواتین کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بے جا تنقید کرنے والی خواتین محتاط ہوجائیں کیوں کہ وہ انہیں تلاش کرلیں گی۔