جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ کی 4 روز بعد چھت سے لٹکی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی 32 سالہ اداکارہ نے مبینہ طور پر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، موت کی اطلا ع اہل محلہ نے پولیس کو دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں زندگی کا خاتمہ کیا۔

اداکارہ کی موت اطلاع 4 روز بعد پولیس کو اس وقت کی گئی جب پڑوسیوں نے ان کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت کی۔

- Advertisement -

Noor Malabika Das

اداکارہ نور مالابیکا داس کو آخری بار کاجول کے ساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سیریز "دی ٹرائل” میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں پہنچی اور پنکھے سے جھولتی لاش برآمد کی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اس فلیٹ میں اکیلی کرائے پر رہتی تھیں۔

اداکارہ کی آخری رسومات میں خاندان کے کسی فرد نے شرکت نہیں کی، ان کی فیملی گزشتہ ماہ تک ان کے ساتھ اسی فلیٹ میں مقیم تھی وہ کچھ دن قبل ہی اپنے گاؤں واپس لوٹے تھے۔ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ قطر ایئرویز میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں،

اداکارہ نور مالا بیکا داس نے چند فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا جن میں "سسکیاں”، "واکمان”،”تیکھی چٹنی”،”جگھنیا اپایا”، "چرم سکھ”، "دیکھی ان دیکھی”، اور "بیکروڈ ہسٹلے” شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں