جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

نور مقدم کے قاتل کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مقامی عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس سےمتعلق سماعت ہوئی ، پولیس نے ملزم ظاہرجعفر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت جج نے استفسار کیا مقدمے کا تفتیشی افسرکون ہے؟َ سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے بتایا کہ 3دن میں ہم نے آلہ قتل، پستول،آہنی مکہ، سگریٹ،بلڈ سیمپل سمیت مقتول کے کپڑے برآمد کرلئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مقتولہ اورملزم کا موبائل برآمد کرنا ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے جبکہ وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ میں مدعی کی طرف سے وکیل ہوں، موبائل فون کی برآمدگی بہت ضروری ہے۔

دلائل کے بعد :ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے قتل کے ملزم ظاہر جعفر کو دو روزہ مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ عید کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا، پولیس کے بیان کے مطابق جب اطلاع پر اہل کار وہاں پہنچے تو انھیں ہاتھ پاؤں بندھا ملزم ظاہر جعفر بھی ملا، جو نشے میں نہیں تھا۔

بعد ازاں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کرکے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں