تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اگر انصاف نہیں ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، نور مقدم کے والد کا اعلان

اسلام آباد : اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم سے انصاف چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، میں اسکا باپ ہوں۔

نور مقدم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو لاش اور آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کیا ہے ، جائے وقوعہ پر میڈیکل ٹیم نے ملزم کو پکڑا اس دوران ملزم نے ٹیم کو گولی مارنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ گولی چل نہ سکی جبکہ ٹیم کے ایک ممبر پر چاقو سے حملہ کیا ، اس طرح ملزم پر قتل اور اقدام قتل کے دو کیسز ہیں۔

نور مقدم کے والد نے کہا میں وزیراعظم سے انصاف چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں میں باپ ہوں اس کا۔

ملزم ظاہر جعفر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک کرمنل دماغ کا آدمی ہے ، یہ کوئی مجنوں یا پاگل نہیں کیونکہ ایس ایس پی صاحب نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ یہ کوئی پاگل نہیں ، اپنے ہوش و حواس میں ہیں۔

نور مقدم کے والد نے مزید بتایا کہ یہ تصدیق شدہ بات ہے کہ ملزم اپنی ماں کے کلینک میں رجسٹرڈ تھراپسٹ ہے، اگر یہ پاگل آدمی ہے تو رجسٹرڈ تھراپسٹ نہیں ہوسکتا جبکہ یہ اپنی کمپنی میں ڈائریکٹر ہے۔

انھوں نے کہا میری بچی بہت معصوم تھی ، وہ انسانوں سے کیا جانوروں سے بھی پیار کرتی تھی ، لیکن اس کے ساتھ یہ حادثہ ہوگیا ، اس واقعہ پر پوری دنیا ہل گئی ہے ، باہر ممالک سے پیغامات آرہے ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نور مقدم کے والد کو یقین دلایا کہ ہم اس کیس میں اپنے تمام وسائل استعمال کریں گے اور پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہیں۔

Comments

- Advertisement -