جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نور مقدم قتل کیس : مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملز م ظاہر جعفر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور 16اگست کو دوبارہ ڈیو ٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے ملزم ظاہرجعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج سائشتہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا ملزم سےتفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس پر عدالت نےملزم سےاستفسار کیا عدالت کےسامنےکچھ کہناچاہتےہو؟جس پر
، ملزم ظاہرجعفر نے کہا میرے وکیل بات کریں گے۔

- Advertisement -

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کی حدتک اب تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس پرجج نے کہا اب تک کچھ نہیں ہوتا،مکمل تفتیش مکمل ہی ہوتی ہے، پولیس والےتوبادشاہ لوگ ہیں وہ توضمنی چالان بھی لاتے رہتے ہیں۔

پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم ظاہرجعفرکو14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا اور 16 اگست کودوبارہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں