اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت ملک کو ریاست مدینہ کےاصولوں پرچلانےکے لیے پُرعزم ہے، وزیرمذہبی امور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت مذہبی تعلیمات کے فروغ اور ملک کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلانے کے لیے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امورنے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر نئے پاکستان کا مطلب ملک کو دوبارہ اصل منزل کی جانب گامزن کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد قرآن کی تعلیمات پرمن وعن عملدرآمد کرنا تھا تاہم بدقسمتی سے قوم کو صحیح راستے سے ہٹا دیا گیا۔

پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

وزیر مذہی امور کا کہنا تھا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں۔

نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں