10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نور ظفر خان کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں میک اپ کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نور ظفر خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں نیل پالش کی ایموجی بنائی۔

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ماشا اللہ، بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘

دوسرے مداح نے پوچھا کہ ’اچھی لگ رہی ہیں لگ رہا ہے کہ نیا ہیئر اسٹائل اپنایا ہے۔‘

نور ظفر خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نور ظفر خان معروف اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن ہیں اور وہ اپنی بھانجی عالیانہ فلک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں