منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نور ظفر خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

نور ظفر خان نے چند گھنٹوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی اداکارہ نور ظفر خان کی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر مداح تذبذب کا شکار ہوگئے تھے۔

شگفتہ اعجاز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’خوبصورت اداکارہ نور ظفر خان کے ساتھ۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور مداح نور ظفر سے شادی سے متعلق سوالات کررہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں