شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور ظفر خان کی نئی تصویر مداحوں کو بھا گئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ تحریر نہیں کیا لیکن مداح ان کی خوبصورت تصویر کی تعریف کررہے ہیں۔
نور ظفر نے گزشتہ دنوں یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ نور ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی ساحل سمندر پر سفید لباس میں ملبوس تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ نور ظفر اداکارہ سارہ علی خان کی چھوٹی بہن ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ بھانجی عالیانہ فلک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح پسند کرتے ہیں۔