کوئٹہ: آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ خودکش تھا جس میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ سانحہ نورانی دھماکے میں خودکش جیکٹ استعمال کی گئی جس میں بال بیرنگ اور نائن ایم ایم کے بلٹ استعمال کئے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور دھمال کے وقت جائے حادثہ پہنچا اور اُس نے عوام کا رش دیکھ کر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، خود کش جیکٹ میں بال بیرنگ اور نائن ایم ایم کی گولیاں ڈالی گئیں تھی جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔