اشتہار

نورے اور زارا کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی بیٹیوں نورے اور زارا کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہروز سبزواری کی بیٹی نورے شہروز اور زارا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دونوں بچیوں نے عیدالفطر کی مناسبت سے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

نورے ویڈیو میں ننھی زارا سے کہتی ہیں کہ ’عید مبارک بولو۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’زارا نورے کی جانب سے گفتگو کرنے پر مسکرا رہی ہیں۔‘

نورے اور زارا کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اسے پسند بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نورے شہروز، شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی بیٹی ہیں جبکہ زارا صدف کنول اور شہروز سبزواری کی بیٹی ہیں۔

سائرہ اور صدف کی جانب سے بیٹیوں کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں