The news is by your side.

Advertisement

نوری آبادپاورپلانٹ ریفرنس : مراد علی شاہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد : نوری آبادپاورپلانٹ ریفرنس میں مراد علی شاہ سمیت دیگرملزمان آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے فرد جرم کیلئے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مراد علی شاہ سمیت دیگرکےخلاف نوری آبادپاورپلانٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، کیس پرسماعت احتساب عدالت کےجج سیداصغرعلی نے کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگرملزمان عدالت کےروبرو پیش ہوئے ، ریفرنس میں شریک ملزمان پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہو سکا ، عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزمان پرفرد جرم کیلئے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فردجرم کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم شریک ملزم سلطان فاروق کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

ملزم کے وکیل نے کہا ملزم کے ملازم کورونا کاشکارہیں،2 اسپتال سےٹیسٹ کیےہیں ، ملزم سلطان فاروق خودبھی بیمار ہیں، استثنیٰ کی درخواست منظورکی جائے ، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے یکم نومبرتک سماعت ملتوی کر دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں