اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

نورا فتیحی کا بالی وڈ کے شادی شدہ جوڑوں سے متعلق حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کینڈین نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بالی وڈ میں شادی شدہ جوڑوں سے متعلق انکشاف کر کے سب کے ہوش اڑا دیے۔

نورا فتیحی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انکشاف کیا کہ بالی وڈ کے زیادہ تر جوڑے ایک دوسرے سے حقیقی محبت نہیں کرتے بلکہ صرف انڈسٹری کا حصہ رہنے کیلیے شادی کرتے ہیں۔

اداکارہ و ڈانسر نے پوڈکاسٹ میں کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ صرف آپ کو اپنی شہرت کیلیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، میں انہیں موقع نہیں دیتی اور اسی لیے آج میرے ساتھ کوئی نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کو ڈیٹ کر رہی ہوں۔

- Advertisement -

نورا فتیحی نے کہا کہ میں یہ سب اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھ رہی ہوں، یہاں صرف شہرت کیلیے شادیاں کی جاتی ہیں۔

متعلقہ: ’نفسیاتی لڑکیوں کیساتھ رہتی تھی‘، نورا فتیحی نے تلخ ماضی سے پردہ ہٹا دیا

ان کے مطابق بالی وڈ میں اداکار یا اداکارہ نے لوگوں سے تعلقات اور پیسہ بنانے کے چکر میں اپنے ساتھی کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انڈسٹری کا حصہ رہنے کیلیے شادی کا سہارا لیتے ہیں۔

نورا فتیحی نے کہا کہ ایسا کرنے والے اداکار اور اداکارائیں پیسے اور شہرت کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی بھی تباہ کر دیں گے، اس سے بُرا کیا ہو سکتا ہے کہ آپ ایسے شخص سے شادی کریں جس سے حقیقت میں محبت ہی نہ ہو اور پھر سالوں بعد اُسے چھوڑ دیں۔

واضح رہے اس سے قبل نورا فتیحی نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلیے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی اداکار سے تعلقات قائم کریں۔

اداکارہ و ڈانسر کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل کہا گیا کہ میں کسی کو ڈیٹ کروں لیکن میں نے کسی کی ایک نہ سنی اور آج بہت خوش ہوں کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں کسی کے سہارے نہیں چلتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں