بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں بالی وڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کا ایک ہمشکل لڑکا سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے، نورا کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آریان قریشی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔
بعدازاں یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کی گئی جس پر صارفین نے اظہار خیال کیا کہ یہ لڑکا حقیقتاً نورا سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سب سے پہلے ایک لڑکا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر نورا کی تصویر دکھاتا ہے، بعد میں اداکارہ کے ہمشکل کو دکھایا جاتا ہے۔
نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور اسے اداکارہ کا ہمشکل ہی قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکاروں کے ہمشکل منظر عام پر آچکے ہیں جن میں پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز، عائزہ خان، مہوش حیات، ہانیہ عامر جب کہ بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور دیگر شامل ہیں۔