جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

لاس اینجلس میں لگی آگ بے قابو، نورا فتیحی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی تباہ کن آگ کے سلسلے میں نامور بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے مداحوں کیلیے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نورا فتیحی نے خوفناک آگ اور اپنے دردناک تجربے کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ و ڈانسر نے انسٹاگرام پر صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آگ کے مزید پھیلاؤ کی وجہ سے انہیں اور ان کی ٹیم کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی نے اپنے فون کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی اصل وجہ بتا دی

- Advertisement -

ویڈیو پیغام میں نورا فتیحی نے بتایا کہ میں لاس اینجلس میں ہوں جہاں جنگل میں تباہ کن آگ لگی ہے، زندگی میں کبھی ایسی آگ نہیں دیکھی، ہمیں 5 منٹ قبل انخلا کی ہدایت کی گئی۔

’میں نے جلدی سے اپنا سارا سامان باندھ لیا اور یہاں سے نکل رہے ہیں۔ میں ایئرپورٹ کے قریب پہنچ رہی ہوں کیونکہ آج میری فلائٹ ہے، امید ہے مجھے مل جائے گی۔‘

اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امید ہے فلائٹ منسوخ نہیں ہوگی، میں آپ لوگوں کو مزید اپ ڈیٹ کرتی رہوں گی، میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

نورا فتیحی سے قبل معروف بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے قدرتی آفت سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے کیلیے انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پیسیفک پیلیسیڈس کے جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس کو تباہ کر دیا ہے۔ جیمی لی کرٹس، مینڈی مور اور پیرس ہلٹن جیسی مشہور شخصیات کو اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔

آگ کی لپیٹ میں آ کر اب تک کم از اکم پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 1500 عمارتیں متاثر ہیں، ایک لاکھ کے قریب افراد کو گھر چھوڑ کر جان بچانے پڑی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں