بالی ووڈ کی معروف ڈانسر نورا فتیحی کی سالگرہ سے قبل موت کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی سے متعلق خبریں گردش وائرل ہوگئیں کہ وہ حادثے کا شکار ہوئیں جس میں ان کی موت ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو پھیل گئی جس میں ایک خاتون کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے گرتے دکھایا گیا۔
وائرل ویڈیو کلپ شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ ’اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی ووڈ کے لیے افسوسناک خبر ہے۔‘
بعدازاں بھارتی میڈیا نے نورا کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نورا فتیحی کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارف پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کسی اداکار کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔