اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

عجیب و غریب مچھلی نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عجیب و غریب قسم کی مچھلی کے شکار کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔

مگر مچھ جیسے جبڑے والی اس مچھلی کا وزن قریباً ڈھائی کلو ہے اور اس کی لمبائی ڈیڑھ فٹ ہے۔

بھارت میں پہلی بار کسی کو اس طرح کی مچھلی ملی ہے۔ مگرمچھ جیسے نظر آنے والی اس مچھلی کا نام ایلیگیٹر گار ہے جسے کروکوڈائل فش بھی کہا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی شمالی امریکا کے میٹھے پانی والی جھیلوں میں پائی جاتی ہے۔ اس مچھلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی عمر 20 سال تک ہوتی ہے اور 10 فٹ تک لمبی ہو سکتی ہے۔

بھوپال کی ایک بڑی جھیل میں شکاری مچھلی پکڑ رہے تھے کہ تبھی انس خان نامی شخص کے کانٹنے میں یہ مچھلی پھنس گئی اور اسی دوران وہ مر گئی۔

نوکیلے اور مضبوط جبڑے والی اس مچھلی کے امریکا میں انسانوں پر حملے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں