اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کچرے سے بھرے مزید 350 بالون جنوبی کوریا پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کوڑے کرکٹ سے بھرے تھیلوں والے 350 بالون کو جنوبی کوریا بھیج دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا رواں سال ماہِ مئی سے اب تک پانچویں دفعہ جنوبی کوریا میں کچرے کے بالون بھیج چکا ہے۔

جنوبی کوریا جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرکے بیان کے مطابق 350 بالونوں سے بندھے کچرے کے تھیلوں میں سے 100 دارالحکومت سیول میں اُترے ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق شمالی کوریا کی کارروائی کے جواب میں لاوڈ اسپیکروں کے ساتھ پروپیگنڈہ نشریات کی تیاری کی گئی ہے۔ اس قسم کی نفسیاتی جنگ کے اطلاق کا دارومدار شمالی کوریا کے اقدامات پر ہو گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو۔جونگ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم جنوبی کوریا کے پروپیگنڈہ کے مقابل اور بھی زیادہ کچرے کے بالون بھیجیں گے۔

رپورٹس کے مطابق 28 مئی سے اب تک شمالی کوریا تقریباً 2 ہزار کوڑے کے بالون جنوبی کوریا میں اتار چکا ہے۔

بی جے پی رہنما کی مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی، ویڈیو وائرل

جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے 4 جون کو ان کارروائیوں کے جواب میں جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے 2018 میں طے پانے والے سمجھوتے کو پس پشت رکھ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں