تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شمالی کوریا نے ایک اوربیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

سیئول: شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا‘ یہ میزائل سات سوکلومیٹر تک تک اپنے حدف کو نشانہ بنا سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کورین فوجی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ اپنے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال مغرب میں واقع شہر کسونگ کے قریب کیا ہے،

جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ میزائل سات سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا ہے ،جب جنوبی کوریا میں مون جے اُن نے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے جبکہ چین میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے ’ون بیلٹ ون روڈ‘ سمٹ جاری ہے۔


ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 65 ممالک کے لیے کارگر ثابت ہوگا: وزیراعظم


 دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر کی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے مخالف نہیں۔

این بی سی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس کے لیے موزوں حالات کا ہونا ضروری ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی تجویز اس معاملے پر امریکی نقطہ نظر کے خلاف ہے۔

امریکا جوجنوبی کوریا کا اہم اتحادی ہے، مزید اقتصادی پابندیوں اور عالمی تنہائی کے ذریعے شمالی کوریا پر اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -