پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

امریکی اقدام پر شمالی کوریا کا ’جوابی وار‘

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا اور امریکی کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا نے جوابی وار تیار کر لیا۔

 مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ملک کے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا مارچ یا اپریل میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر سکتا ہے اور ایک نئے ٹھوس ایندھن والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کا تجربہ کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کی ممکنہ فوجی مشقوں کی خبریں ایسے وقت آئی ہیں جب اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری ٹیسٹنگ سائٹ پر سرگرمی کے "شدید پریشان کن” نشانات پائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس (NIS) نے منگل کے روز اپنے ملک کی مقننہ کے ارکان کو شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے ساتھ ساتھ خوراک کی قلت کی رپورٹوں اور ملک کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کی حالیہ منظرعام پر آنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شمالی کوریا کو سالانہ 800,000 ٹن چاول کی کمی کا سامنا ہے لیکن شمالی کوریا میں خوراک کی قلت اتنی شدید نہیں تھی کہ اسے حکومت کے لیے خطرہ سمجھا جا سکے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے انتباہ کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایسی مشقوں کے خلاف "بے مثال” سخت کارروائی کرنے کی دھمکی کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا اس ماہ کے آخر میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کریں گے۔

دونوں ممالک کی افواج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجیں اپنی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 13 سے 23 مارچ تک فوجی مشقوں کا انعقاد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں