تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے شمالی کوریا میں نئے قوانین نافذ

پیانگ : شمالی کوریائی حکومت نے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شنکی کےلیے ملک بھر میں نئے قواعد و ضوابط عائد کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے سگریٹ نوشی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کےلیے نئے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں۔

عالمی ادارے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی کے مردوں کی نصف آبادی سگریٹ نوشی کی عادی ہے جبکہ خواتین میں سگریٹ پینے کا رجحان نا ہونے کے برابر ہے۔

ڈبلیو ایچ او ماہرین نے سگریٹ نوشی کی روک تھام سے متعلق نئے قوانین متعارف کرانے پر کہا ہے کہ کم جونگ ان کو عمومی طور پر ہاتھ میں سگریٹ تھامے دیکھا گیا ہے ایسے میں حکومت کس طرح عوام سے سگریٹ نوشی چھڑوا سکتی ہے۔

رواں ماہ منظور کیے جانے والے ایک قانون کے تحت سگریٹ بنانے اور فروخت کرنے کے قواعد پہلے سے زیادہ سخت کردیے گئے ہیں جبکہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جن عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سیاسی اور نظریاتی تعلیمی مقامات، تھیٹر، سنیما ہالز، تعلیمی ادارے، صحت عامہ کے ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -