اشتہار

شمالی کوریا کے دو بیلسٹک میزائل تجربے

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے دو تجربات کیے ہیں، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب موجود سائٹ سے میزائل فائر کیا۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر انسٹھ اور دوسرا سات بجکر دس منٹ پر کیے گئے۔

پیانگ یانگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز مستقبل قریب میں ہونے والی امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی جس کےبعد شمالی کوریا کے رواں سال میں یہ پہلے میزائل تجربے تھے۔

جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے ہوائی اڈے کے قریب موجود سائٹ سے میزائل داغے گئے ہیں۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل لانچ کیے جانے کے ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے بعد جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر سمندر میں گرے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے سب سے بڑے میزائلوں میں سے ایک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں