بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

توہین پر شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم کوسزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

سیول: جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے حکم پرنائب وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے نائب وزیراعظم کم یونگ سمیت دیگر وزرا کو گزشتہ ماہ سزائے موت دی گئی.

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران غلط انداز میں بیٹھنے اور اونگھنے پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں انہوں دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا جس پر انہیں جولائی میں سزائے موت دی گئی.

- Advertisement -

حکام کے مطابق وزیر زراعت سمیت دیگر وزرا کو بھی سزائے موت دی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ان تمام وزرا پر کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات تھے.

*شمالی کوریا نے اپنے آرمی چیف کو سزائے موت دے دی

واضح رہے کہ کم جونگ کے حکم پر اس سے قبل بھی کئی اہم حکومتی عہدیداروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ رواں برس چیف آف آرمی اسٹاف کو بھی موت کی سزا دی گئی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں