تازہ ترین

شمالی کوریا کے سربراہ کا ناکامیوں کا اعتراف

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے ملکی معاشی ابتر صورت حال پر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے ورکرز پارٹی کے اجلاس میں بتایا کہ ان کا پانچ سالہ معاشی منصوبہ تمام علاقوں میں اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ نےکہا کہ گزشتہ 5 سال کی اقتصادی حکمت عملی کے نتیجے میں تمام شعبوں میں ہماری مقاصد پورے نہیں ہوسکے۔

کِم جونگ کا کہنا تھا کہ جہاں ہمارے تجربات اور کاموں میں غلطیاں ہوئیں ہم اس تمام صورتحال کا گہرائی سے جامع تجزیہ کریں گے۔

کم جونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں درپیش موجودہ مختلف چیلنجز پر یقینی اور تیزی سے قابو پانے کا راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی خود اعتمادی اور اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اور کِم کی ملاقات کے بعد سے امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات میں تعطل ہے جب کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے شمالی کوریا نے اپنی سرحدوں کو بند کر رکھا ہے جس سے اسے مزید تنہائی کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -